ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے یوگی کے وزیر پر لگایا بدعنوانی کا سنگین الزام

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے یوگی کے وزیر پر لگایا بدعنوانی کا سنگین الزام

Thu, 10 May 2018 11:21:24    S.O. News Service

لکھنؤ،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھاجپا ایم پی ہری نرائن راج بھر نے بنیادی تعلیم واطفال کے ترقی کے وزیر انوپما جیسوال پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔گھوسی سے ممبر پارلیمنٹ ہری نارائن نے وزیر کے خلاف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر باقاعدہ اس کی شکایت بھی درج کی ہے۔وزیر اعلی یوگی کو لکھے خط میں رہنما نے الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ بنیادی تعلیم کے وزیر نے اسکول کے طالب علموں کے جوتے،جرابوں کے ٹینڈر میں بڑی گڑبڑی ہے، جس میں محکمہ کے افسران بھی شامل ہیں۔ممبر پارلیمنٹ نے درج کی گئی شکایت میں بتایا ہے کہ انہیں مؤ ضلع میں تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گزشتہ 10ماہ سے ضلع میں اطفال کی ترقی محکمہ کی جانب سے دی جانے والی متناسب غذا سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔بقول ایم پی، وزیر انوپما جیسوال نے اپنے قریبی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ٹینڈر میں کھیل کیا ہے جبکہ حکومت نے مذکورہ منصوبہ براہ راست عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے شروع کی ہے۔انہوں نے خط میں آگے لکھا ہے کہ جرابوں اور جوتے میں مبینہ بدعنوانی کی وجہ سے عام اور غریب لوگوں تک اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے، جس سے حکومت کی شبیہہ خراب ہو رہی ہے۔بی جے پی کے رہنما کے مطابق بنیادی وزیر تعلیم اور افسران وسیع پیمانے پر عام لوگوں سے فراڈ کر رہے ہیں اور معاملے میں جانچ کراکر وزیراعلی سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دراصل یوگی حکومت نے پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات کو جوتے،موزے بانٹنے کی منصوبہ بندی شروع کی تھی۔اس کے تحت 266 کروڑ روپے سے ریاست کے تقریباً1 کروڑ، 54 لاکھ طلباء و طالبات کو جوتے، موزے تقسیم کئے گئے تھے، لیکن ان جوتے ،موزوں کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ چند مہینوں میں ہی وہ خراب ہونے لگے۔ یہی وجہ تھی کہ میڈیا کی خبروں کا نوٹس لے کر ہائی کورٹ نے خود اس پر مفاد عامہ کی عرضی داخل کرکے متعلقہ سکریٹری کو طلب کیا۔ معاملہ اب بھی کورٹ میں ہے۔ہائی کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ حکومت کی ایک اچھی منصوبہ بندی کو حکام نے برباد کر دیا۔


Share: